لکی کور پاورجن لمیٹڈ (کمپنی)، لکی کور انڈسٹریز لمیٹڈ کی ایک مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ہے جو 1991میں قائم کی گئی۔ کمپنی کی وجہِ تشکیل،لکی کور انڈسٹریز لمیٹڈ کے پولیئسٹر پلانٹ، شخوپورہ، پنجاب کو بلارکاوٹ توانائی (بجلی) کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔ چنانچہ کمپنی پولیئسٹر پلانٹ کو بجلی فراہم اور فروخت کرتی ہے۔ لکی کور انڈسٹریز پاورجن لمیٹڈکے پاس نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) کا جاری کردہ جنریشن لائسنس موجود ہے